ڈیرہ اسماعیل خان: یوم عاشورا صہیونی آل کار دہشت گردوں کا حملہ،پانچ عزادار شہید

pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورا پر نکالے گئے جلوس عزاء پر صہیونیت کی خدمت پر مامور خونخوار دہشت گردوں نے بم دھماکہ کرکے پانچ عزادارن امام حسین علیہ السلام کو شہید کر دیا/ کراچي میں یوم عاشورا دہشت گردی کی کوشش ناکام ایک دہشت گرد ہلاک / کراچی میں ایک شیعہ نوجوان شہید۔

اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوگلہ میں اتوار کے روز یوم عاشورا پر عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزاء کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے اور ستر سے زائد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ نو محرم الحرام کو بھی ڈی آئی خان کے بنوں چونگی کے علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردانہ کاروائی کے نتیجے میں ۸ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تھے جبکہ طالبان تکفیری دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے اور چوگلہ کے کمشنری بازار میں ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا ۔
دوسری جانب کالعدم تکفیری گروہ طالبان دہشت گردوں کے ایک ترجمان احسان اللہ نے مقامی زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے یوم عاشورا پر بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم حملہ خود کش تھا۔
اس کا کہنا تھا کہ رحمان ملک کی سیکورٹی کے بارے میں کئے جانے والے اقدامات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہم اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کر انجام دیتے رہیں گے۔
خیبر پختونخواہ صوبے کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عاشورائے حسینی (ع) کے جلوس عزاء کے قریب ایک بم دھماکہ ہونے سے پانچ عزادارن امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں اور ۷۰ سے زائد زخمی ہیں۔
انہوں نے تصدیق کی ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم بازار میں ایک سائیکل کی دکان میں نصب کیا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم دھماکے کے مقام سے ایک گیس سلنڈر بھی دریافت کیا جسے بعد میں جائے وقوعہ سے لے جایا گیا۔
دریں اثناء کراچی میں ایک یوم عاشورا پر دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام بنا دی گئی اور دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا۔
کراچی پولیس کے دعوے کے مطابق اس شہر میں یوم عاشورائے امام حسین علیہ السلام پر دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کی ایک رپورٹ میں پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر کراچی میں عاشورائے حسینی پر دہشت گردوں کی جانب سے عزاداری کے جلوسوں پر دہشت گردانہ حملوں کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر خصوصی آپریشن کیا اور چھاپے کے دوران ایک کار سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
آئی جی سندھ پولیس فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ پولیس کاروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک خود کش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی۔
لغاری کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے جلوس عزاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ جلو س میں گھس کر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے کہا کہ گرفتار کئے جانےو الے ناصبی دہشت گردوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
ادھر کراچی میں صہیونیت نواز دہشت گردوں کی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان سید علی حیدر جعفری شہید ہوگئے ہیں۔
گلبہار کے علاقے پیتل گلی میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان سید علی جعفری حیدر ولد ضرغام حسین جعفری شہید ہوگئے اور تکفیری دہشت گردوں نے ان کے سر اور سینے پر گولیاں ماریں ،جس کے بعد زخمی حالت میں قریبی ہسپتال عباسی شہید منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں جام شہادت نوش کر گئے۔

 

www.abna.ir

Add new comment