امام خامنہ ای: اسلام میں آزادی کی بنیاد توحید پر استوار

امام خامنہ ای

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آزادی کی بنیاد اور اس کے سرچشمے کو آزادی سے متعلق اسلام اور مغرب کے زاویہ نگاہ میں اہم ترین فرق قراردیاہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای نے گذشتہ شب دینی مدارس اور یونیورسٹیوں کے ایک سو پچاس  دانشوروں، مفکرین اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آزادی کو اسلامی نظریات کی بنیاد پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔آپ نے فرمایا کہ لبرل ازم میں آزادی کی بنیاد ہیومن ازم پر ہے جبکہ اسلام میں آزادی کی بنیاد توحید پر استوار ہے جس کے معنی خدا پر یقین اور طاغوت کے انکار کے ہیں۔رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ اسلام کی نظر میں انسان خدا کی بندگي کے سوا ہر قید سے آزاد ہے۔آپ نے انسانی شرافت و وقار کو اسلام میں آزادی کا بنیادی اصول قراردیا۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے مغربی معاشرے  میں آزادی کی حقیقت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مغربی معاشرے میں انتہائي برے، تلخ، گھناؤنے اور بعض اوقات ایسے نفرت انگیز حقائق سامنے آتے ہیں جن کا نتیجہ تعصب، تسلط پسندی، جنگ پسندی اور انسانی حقوق اور جمہوریت جیسے پسندیدہ نظریات کے بارے میں امتیازی رویہ کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

 

www.abna.ir

Add new comment