140 فوجیوں کی ہلاکت: افغان آرمی چیف، وزیردفاع عہدے سے مستعفی
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے آرمی چیف اور وزیر دفاع کے استعفے قبول کرلیے۔
یاد رہے کہ گذشتہ جمعہ (21 اپریل) کو شمالی افغانستان میں صوبہ بَلخ کے دارالحکومت مزار شریف کے مضافات میں قائم فوجی اڈے میں ہونے والے طالبان کے حملے میں 100 سے زائد فوجی ہلاک و زخمی ہوگئے تھے۔
رپورٹس کے مطابق 10 حملہ آوروں نے افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں کور کے کپماؤنڈ میں واقع مسجد پر حملہ کیا، 2 حملہ آوروں نے خود کو اُس وقت دھماکے سے اڑایا جب فوجی اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
قبل ازیں امریکی فوج کی جانب سے جاری بیان میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد بتائی گئی تھی تاہم بعدازاں افغان فوج کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 150 سے زائد تھی، جبکہ درجنوں اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
Add new comment