جدید ترین کروز میزائل نصر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے
جدید ترین کروز میزائل نصر کو بحریہ کے حوالے کئے جانے کی تقریب میں وزیر دفاع حسین دھقان اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی بھی موجود تھے۔وزیر دفاع حسین دھقان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصر میزائل کی بحریہ میں شمولیت سے ملک کی دفاعی توانائیوں میں زبردست اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نصر میزائل سے ساحل سمندر سے سمندر کی سطح پر موجود تمام اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھاکہ یہ میزائل ریپڈ ایکشن کی صلاحیت سے بہرہ مند ہے جبکہ ترقی یافتہ نیوی گیشن سسٹم کی بدولت اپنے ہدف کو پوری دقت کے ساتھ نشانہ بنا سکتا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع نے بتایا کہ اس میزائل کو تیز رفتار جنگی بوٹوں سے بھی اپنے ہدف کی جانب چلایا جاسکتا ہے۔
جنرل حسین دھقان نے کہا کہ ایران کا میزائل پروگرام صرف اور صرف ملکی دفاع کے لیے ہے اور اسے صرف جارح دشمن کے خلاف چلایا جائے گا۔
Add new comment