اسکولی طلبا کی سطح پر قرآن کریم کا بین الاقوامی مقابلہ

اسکولی طلبا کی سطح کے قرآن کریم کا پانچواں بین الاقوامی مقابلہ تہران میں شروع ہوگیا ہے

ایران کے نائب وزیرتعلیم مہدی فیض نے ہفتے کو اسکولی طلبا کی سطح کے قرآن کریم کے پانچویں بین الاقوامی مقابلے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اس بار کے مقابلے میں اکتیس اسلامی ملکوں سے اڑسٹھ طلبا شریک ہیں جبکہ ایران سے بھی چار طلبا قرآن کریم کے اس بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کے حفظ اور قرائت کا مقابلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا- ان کا کہنا تھا اس مقابلے میں شریک طلبا جمعرات کو رہبرانقلاب اسلامی سے بھی ملاقات کریں گے - اس درمیان ایران کے جواں سال قاری سید محمد کرمانی نے تیونس میں قرآن کریم کی قرائت ، حفظ اور تجوید کے بین الاقوامی مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے- تیونس میں پانچ روز تک جاری رہنے والے قرآن کریم کے اس عالمی مقابلے میں ایران کے جواں سال قاری سید محمد کرمانی نے دوسری جبکہ ایک اور ایرانی قاری مہدی قشمعلی حق نےحفظ قرآن کے مقابلے میں چھٹی پوزیشن حاصل کی - تیونس میں قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلے کی اختتامی تقریب میں تیونس میں ایران کے سفیر حجت الاسلام بروجردی نے بھی شرکت کی جبکہ تیونس کے مذہبی امور کے وزیرنے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے

Add new comment