سید عمار حکیم کی السیسی اور شیخ الازھر سے ملاقات/الحشد الشعبی کی مکمل حمایت پر تاکید/ دھشتگردوں کے ساتھ جنگ میں ایران کے ساتھ میٹنگ کی درخواست
عراق کے قومی اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم نے مصر کے صدر جمہوریہ عبد الفتاح السیسی سے ملاقات اور دھشتگردی کے خلاف جاری جنگ کے بارے میں گفتگو کی۔
یہ ملاقات جو مصر کے قصر الاتحادیہ میں منعقد ہوئی اس میں عراق کی تازہ صورتحال پر گفتگو کے علاوہ عراق اور مصر کے باہمی تعاون اور دھشتگردی کے خلاف مشترکہ منصوبہ بندی پر بھی گفتگو کی گئی۔
عراقی شیعوں کے قومی اتحاد کے سربراہ نے شیخ الازھر احمد الطیب سے بھی ملاقات کی اور تشدد پسندی کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔
سید عمار حکیم نے اس ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف اور جامعۃ الازہر کے درمیان بھی باہمی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا: حوزہ ہائے علمیہ دھشتگردانہ فکر کا خاتمہ کرنے میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن سید عمار حکیم نے عراقی رضا کار فورس الحشد الشعبی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام قبیلوں کے افراد اس میں شامل ہیں اور سب کے سب یک مشت ہو کر دھشتگردی کا مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
سید حکیم نے علاقے کی مشکلات کے حل کے لیے عراق، ایران، ترکی، مصر اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کا مطالبہ کیا۔
منبع :ابنا
Add new comment