موصل کی لڑائی کے سبب پانچ لاکھ عراقی بے گھر ہوئے: اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی جانب سے موصل آپریشن کے دوران ہی ایک نئی رپورٹ شائع کردی گئی ہے۔ جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موصل آپریشن کے دوران پانچ لاکھ شہری بے گھر ہوئے
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موصل کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے گزشتہ برس اکتوبر سے جاری فوجی آپریشن میں اب تک پانچ لاکھ سے زائد عراقی بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کے مطابق قریب پانچ لاکھ افراد ابھی تک داعش کے زیر قبضہ اُن علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جہاں تاحال لڑائی جاری ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق موصل کے مغربی نصف حصے میں خوراک، پانی اور ادویات کے ذخائر ختم ہونے کو ہیں۔ عراقی فورسز نے موصل کے مغربی حصے کو رواں برس جنوری میں داعش سے مکمل طور پر آزاد کرانے کا اعلان کیا تھا۔
جبکہ عراقی فورسز کی جانب سے کامیاب کارروائیاں جاری ہیں جن میں قبائلی بھی انکے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہےہیں
Add new comment