دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مسلح قوتوں کے درمیان جاری تعاون

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے یوم مسلح افواج کی مناسبت سے اپنے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان بھرپور تعاون جاری ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان سلامتی و دفاعی امور میں مثالی تعاون جاری ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران ایران کی مسلح قوتوں خاص طور سے فوج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کے لئے عالمی استکبار اور بین الاقوامی صیہونزم کی سازشوں اور کوششوں کے باوجود ان کے درمیان ایران کی ترقی و پیشرفت اور انقلابی اغراض و مقاصد کے حصول کے لئے بھرپور تعاون جاری رہا ہے اور وہ اس سلسلے میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کی فوج، سپاہ، عوامی رضارکار فورس بسیج، تمام سیکورٹی اہلکار نیز انقلاب و نظام اسلامی کے تمام مدافعین، اپنی بھرپور توانائی کے ساتھ کسی کو اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ایران کو جارحیت کا نشانہ بنا سکے اور یا ایران کے امن و سلامتی کے لئے کوئی خطرہ پیدا کر سکے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران میں انتیس فروردین مطابق اٹھارہ اپریل کو یوم مسلح افواج ہے اور اس دن ایران کی تمام مسلح قوتوں کو ان کی شجاعت و بہادری کی بنا پر خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

Add new comment