خطے میں غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائےگی؛ روس کا امریکہ کو انتباہ

ماسکو نے شام میں فوجی مداخلت کے حوالے سے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکہ سے ٹکرانے کا اس کا کوئی ارادہ نہیں ہے، لیکن علاقے میں کسی کی غنڈۃ گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

روسی دفاع اور سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ وکٹر اوزیروف نے کہا ہے کہ روس، شام میں امریکہ کے ساتھ براہ راست تصادم نہیں چاہتا ہے، کیونکہ یہاں ہمارا کام دہشتگردوں کے خلاف شامی فوج کی مدد کرنا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کے روز امریکی بحریہ نے شام کے شہر حمص پر 59 میزائل داغے تھے جس سے الشعیرات ایئربیس تباہ ہوگیا تھا۔ اس حملے میں 4 بچوں سمیت کئی عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس حملے کے تعلق سے روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ائیر بیس پر صرف 23 میزائل جاکر لگے ہیں، اس طرح ایک ڈپو، ایک ٹریننگ سینٹر، ایک کینٹین، مرمت کے لئے کھڑے 6 مگ -23 طیارے اور ایک ریڈار اسٹیشن تباہ ہو گئے تھے۔

اس حملے کا امریکی صدر ٹرمپ نے براہ راست حکم دیا تھا، جس کے بعد ماسکو نے شام میں امریکہ کے ساتھ ہوئے طیاروں کی حفاظت کے معاہدے کو منسوخ کر دیا۔

Add new comment