ڈاؤنلوڈ اورمعرفی کتاب فضائل قرآن پر چالیس احادیث مبارکہ مصنف،شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاهرالقادری ،ناشر منہاج القرآن پبلیکیشنز لاهور
عَنْ عُثْمَانَ رضی الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صلی الله عليه وآله وسلم قَالَ : خَيْرُکُم مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرْآنَ وَعَلَّمَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
وفي رواية : قَالَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وآله وسلم : إِنَّ أَفْضَلَکُمْ مَنْ تَعَلَّمَ الْقُرآنَ وَعَلَّمَهُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
أخرجه البخاري في الصحيح، کتاب فضائل القرآن، باب خير کم من تعلم القرآن وعلمه، 4 / 1919، الرقم : 4739- 4740.
’’حضرت عثمان (بن عفان) رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے بہتر شخص وہ ہے جو (خود) قرآن حکیم سیکھے اور (دوسروں کو بھی) سکھائے۔ ‘‘
اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
ایک روایت میں ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بے شک تم میں سے افضل شخص وہ ہے جو (خود) قرآن سیکھے اور (دوسروں کو بھی) سکھائے۔‘‘
اس حدیث کو امام بخاری نے روایت کیا ہے۔
Add new comment