جنگ یمن پر عالمی برادری کی خاموشی پر تنقید
یمن کی قومی حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی شرکت سے عمان میں پیر کو ہونے والے چار جانبہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا، برطانیہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی عوام پر جاری حملوں کے ذمہ داروں میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یمن پر وحشیانہ حملے جاری ہیں لیکن ان حملوں کو بند اور محاصرے کو ختم کرانے کے لئے عالمی برادری کی طرف سے کسی کوشش کا مشاہدہ نہیں کیا جارہا ہے۔
یمن کی قومی حکومت کے وزیرخارجہ شرف عبداللہ نے کہاکہ عمان کا اجلاس جو یمنی نمائندوں کی شرکت کے بغیر انجام پارہا ہے اسے یمن میں جنگ کے خاتمے اور غیر ملکی افواج کی مداخلت کو بند کرانے کے لئے ایک مثبت پیغام کا حامل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کئے ہیں جو ابھی تک جاری ہیں اور وہی یمن میں مسلح گروہوں کی مالی مدد کررہا ہے اس کے علاوہ مسلح گروہوں کو اسلحہ بھی فراہم کررہاہے اور ان کی اسٹریٹیجک حمایت کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور اس کے حامیوں نے یمن کو عدم استحکام سے دو چار کردیا ہے۔
Add new comment