امریکی ریاست مریلینڈ بھی ٹرمپ مخالفین میں شامل
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مریلینڈ کے اٹارنی جنرل نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکمنامے کی مخالفت میں شامل ہوتے ہوئے وہ بھی اس حکمنامے کے خلاف کیس دائر کریں گے۔ ماساچوسٹ کی اٹارنی جنرل مورا ہیلی نے جمعرات، اور واشنگٹن، ہوائی، نیویارک اور اورگن کے اٹارنی جنرلوں نے بدھ کے روز امریکی صدر ٹرمپ کے نئے امیگریشن حکمنامے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کے قوانین کے خلاف قرار دیا تھا۔ف ٹبال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے بھی امریکی صدر کو خبردار کیا ہے کہ ان کے متنازعہ فرمان سے امریکہ دو ہزار چھبیس میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی سے محروم ہو سکتا ہے- امریکہ ان ملکوں میں سے ایک ہے جو دو ہزار چھبیس میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کے امیدوار ہیں-
فیفا کے سربراہ جانی اینفنٹینو نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق حکمنامے کی وجہ سے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کے سلسلے میں امریکا کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا، کہا کہ جن ملکوں کی ٹیمیں عالمی کپ میں پہنچتی ہیں ان کے تماشائیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لئے عالمی کپ کے میزبان ملک کا سفر کریں- انہوں نے کہا کہ جس ملک کو بھی فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کی خواہش ہے اس کو فیفا کے قوانین کو تسلیم کرنا ہو گا-
Add new comment