صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت
غرب اردن کے شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر غاصب صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطینی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح رام اللہ میں ایک فلسطینی کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی جس میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔
صیہونی حکومت نے یہ دعوی کیا ہے کہ یہ فلسطینی نوجوان، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔
رام اللہ میں اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے بعد اکتوبر دو ہزار پندرہ سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد دو سو نوّے سے زائد ہو گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے نتیجے میں فلسطینیوں کی انتفاضہ قدس شروع ہوئی ہے۔
Add new comment