یمنی فوج کے حملے میں متعدد سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین سعودی فوجی ہلاک اور متع

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کے حملے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں سعودی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین سعودی فوجی ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے۔

ایک اور سعودی فوجی، المعنق فوجی اڈے کے قریب یمنی فوج کے نشانہ باز کی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے توپ خانے نے بھی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں اس مقام پر بمباری کی ہے جہاں سعودی فوجیوں کا ایک دستہ تعینات تھا۔

ایک اور اطلاع کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے میزائل یونٹ نے، سعودی سرحدی چیک پوسٹ علب کے قریب بھی فوجی ٹھکانے کو زلزال میزائل کا نشانہ بنایا۔

ادھر یمن کے انٹیلی جینس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے شمالی علاقوں میں القاعدہ کے فتنے میں دوبارہ جان ڈالنے کی سعودی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ذرا‏ئع مطابق سعودی انٹیلی جینس، اس علاقے میں القاعدہ کا فتنہ کھڑا کر کے امریکہ کو فوجی مداخلت کا موقع فراہم کرنا چاہتی تھی۔

Add new comment