بحر ہند میں علاقائی تعاون کی یونین کا جکارتہ اجلاس
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پیر کے روز بحر ہند میں علاقائی تعاون کی یونین، آئی او آر اے کے جکارتہ اجلاس سے خطاب میں اس یونین کی چھے ترجیحات خاص طور سے تجارت و سرمایہ کاری اور رکن ملکوں کے درمیان مالی اور بینکنگ تعاون کی توانائی کو بڑھائے جانے کے دائرے میں رکن ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
ایران کے نائـب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جنوب مشرقی ایران میں چابہار بندرگاہ کی اقتصادی توانائی اور گنجائش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ، مشرق و مغرب اور شمال و جنوب کا مرکز اتصال ہے کہ جس پر بحر ہند کے علاقائی تعاون کی یونین آئی او آر اے کے رکن کی جانب سے توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس یونین کا سربراہی اجلاس منگل کو جکارتہ میں ہو رہا ہے جبکہ سربراہی اجلاس میں ایران کی جانب سے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ اس یونین میں اکّیس رکن ممالک منجملہ ایران، آسٹریلیا، ہندوستان، انڈونیشیا، کینیا، مڈغاسکر، ملائشیا، موریشیس، موزامبیق، عمان، سیشل، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سری لنکا، تنزانیہ، جزائز قمر، صومالیہ، تھائی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہیں۔
Add new comment