ساہیوال، سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ، انسپکٹر شہید

ساہیوال ۔ ساہیوال میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائی میں سی ٹی ڈی کےانسپکٹرفدا حسین شہید جبکہ رینج آفیسر سی ٹی ڈی اقبال جوئیہ سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ چار دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ انکے دو

تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے علاقے گڑھ کے قریب خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کی اطلاع ملتے ہی دہشتگردوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس سے سی ٹی ڈی انسپکٹر فدا حسین شہید جبکہ رینج آفیسر سی ٹی ڈی اقبال جوئیہ سمیت 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا اور 4 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

Add new comment