اقوام متحدہ کشمیریوں کے حقوق کی بحالی کے لئے ہندوستان پر دباؤ ڈالے: بلاول بھٹو زرداری
مہرنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما بلاول زرداری نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے بے گناہ مسلمانوں کے حقوق کے حصول کے لئے ہندوستانی حکومت پردباؤ ڈالیں- انھوں نے اس خط میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے مظالم کو روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں-
قابل ذکر ہے کہ آٹھ جون کو ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں کے حملے میں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے جاں بحق ہونے کے بعد پورے کشمیر میں بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے جسے دبانے کے لئے ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے کم سے کم تینتالیس افراد کو جاں بحق اور پندرہ سو سے زیادہ افراد کو زخمی کر دیا -
اسپتال میں بھرتی بہت سے زخمیوں کی حالت نازک ہے- کشمیر میں موبائل فون ، سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ بھی کٹا ہوا ہے اور اخبارات بھی شائع نہیں ہو رہے ہیں-
Add new comment