بحرین: آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کیس کی سماعت کا التوا

بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے اپنے سیاسی اقدام کے نتائج سے خائف ہو کر بزرگ عالم دین اور مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کیس کی سماعت کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی کٹھ پتلی عدالت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی غیرموجودگی میں پیر کے روز ایک بار پھر کیس کی سماعت شروع کی اور سماعت کو آئندہ چودہ مارچ تک ملتوی کر دیا۔اس سے قبل آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بحرینی علما کی اپیل پر اس ملک کے عوام نے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے اور آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی مکمل حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی۔العالم کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں فلک شگاف نعرے لگائے۔یہ مظاہرے بحرین کے مختلف شہروں اور علاقوں منجملہ الدیہ، القدم، کرانہ، باربار، ابوصبیع، کرزکان اور کرباباد میں کئے گئے۔مظاہرین نے اپنے ملک کے فقیہ و مجاہد عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف مقدمہ چلائے جانے سے متعلق آل خلیفہ حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کی۔واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے جون دو ہزار سولہ میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کر دی اور جب سے ہی وہ گھر میں نظربند ہیں جبکہ بحرینی عوام ان کی حمایت میں ان کے گھر کے باہر دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

Add new comment