ایران : ولایت-95 بحری مشقوں کا آغاز
اسلامی جمہوریہ ایران کی 'ولایت-95' نامی بحری جنگی مشقوں کا آغازآج اتوار کے روز ملک کے جنوبی علاقے آبنائے ہرمز میں ہوگیا ہے
ولايت-95 نامی بحری جنگي مشقوں کا، خفيہ كوڈ يا زہرا (س) سے، ايرانی بحريہ كے سربراہ حبيب اللہ سياری كی طرف سے آغاز كيا گيا جس ميں بڑی تعداد میں سمندری دفاعی سسٹم، جنگی طيارے اور بری فوجيوں نے حصہ ليا.
ايرانی بحریہ کے سربراہ ايڈمرل حبيب اللہ سياری نے كہا كہ بحری مشقوں ميں ايرانی مسلح افواج نئے جنگی آلات، ريڈار نظام، بحری جہازوں، آبدوزوں، ميزائل اور ہيلی كاپٹروں كے ساتھ طاقت كا مظاہرہ كریں گی۔
انہوں نے کہا کہ ولايت سمندری مشقوں سے ايران کے علاقائی ممالک كو امن اور دوستی كا پيغام جائے گا.
Add new comment