ایران گروپ 77 کا صدر منتخب ہو گیا

اسلامی جمہوریہ ایران کو ترقی پذیر ملکوں کے اقتصادی فورم، گروپ ستتر کا صدر منتخب کر لیا گیا۔

ویانا میں اقوام متحدہ کے یورپی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایران کے مستقل مندوب محمد رضا نجفی کو گروپ ستتر کا صدر منتخب کر لیا گیا۔
 محمد رضا نجفی نے اپنے انتخاب کے بعد مختلف ملکوں کے نمائندہ وفود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس عہدے پر ان کا انتخاب اسلامی جمہوریہ ایران پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے گروپ ستتر کے ضابطوں اور قوانین کے تحت ادارے کے کاموں کو آگے بڑھانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔
 گروپ ستتر کا قیام انیس سو چونسٹھ میں عمل میں لایا گیا تھا اور اس کا مقصد اقتصادی اور ترقیاتی معاملات کو آگے بڑھانا ہے۔ دنیا کے ایک سو چونتیس ترقی پذیر ممالک اور علاقائی تنظیمیں اس گروپ کی رکن ہیں۔

Add new comment