شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری میں متعدد دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور شدت پسندوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے وچا بی بی میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں جس کے بعد پاکستانی فوج اور سیکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے افغانستان میں موجود جماعت الاحرار کے ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
Add new comment