لشکر جھنگوی اور طالبان ملک دشمن عناصر کے ایما پرسی پیک کے خلاف سرگرم ہیں
پاکستان کے انٹیلی جینس بیورو آئی بی کے سربراہ آفتاف سلطان نے سینٹ کی کابینہ کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان اور افغانستان کی انٹیلی جینس ایجنسیاں اور لشکرجھنگوی اور طالبان گروہ، پاک چین مشترکہ اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ سینیٹ کی کابینہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر طلحہ محمود نے اس موقع پرکہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے ملکی انٹیلی جینس اور سیکورٹی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ ہندوستانی انٹیلی جینس سمیت تمام بیرونی عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کارلائیں۔ یہ پہلی بار نہیں جب پاکستان نے ہندوستان کے انٹیلی جینس اداروں پر سی پیک منصوبے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ چھیالیس ارب ڈالر مالیت کے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی کے حوالے سے دونوں ممالک کی جانب سے اکثر تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے۔
Add new comment