فلپائن میں عوام کا امریکی فوجیوں کی موجودگی پر احتجاجی مظاہرہ
منیلا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے اجتماع کو طاقت کا استعمال کر کے منتشر کئے جانے کے نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھنے کے واقعے میں کئی افراد جاں بحق ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق فلپائن کے عوام نے اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف منیلا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی اجتماع کیا جسے پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے منتشر کرنے کی کوشش کی اور نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھا۔
اس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اجتماع کرنے والوں کے خلاف آنسو گیس کا استعال کیا اور پولیس کی گاڑیوں نے تین افراد کو کچل دیا۔ مظاہرین، اپنے ہاتھوں میں بینر لئے فلپائن میں امریکی فوجیوں اور امریکہ کے فوجی اڈّے کی موجودگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے منیلا کی جانب سے آزادانہ خارجہ پالیسی اختیار کئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں واشنگٹن اور منیلا نے فلپائن میں امریکی فوجیوں کی دس سالہ موجودگی اور امریکی فوجی اڈہ قائم کئے جانے سے اتفاق کیا ہے۔
Add new comment