بغداد میں سید الشہداء کی مجلس عزا میں خودکش دھماکه 31 افراد شہید
واقعہ بغداد کے شمالی ضلع الشعب میں پیش آیا جہاں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک خیمہ کے اندر مجلس عزا جاری تھی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں سید الشہداء کی مجلس عزا میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں 31 افراد شہید اور 50 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ بغداد کے شمالی ضلع الشعب میں پیش آیا جہاں محرم الحرام کی مناسبت سے ایک خیمہ کے اندر مجلس عزا جاری تھی اور بڑی تعداد میں وہاں لوگ موجود تھے جبکہ ایک مقامی شخص کی وفات پر تعزیت کے لیے بھی لوگ وہاں موجود تھے۔ پولیس اور طبی حکام کے مطابق مجلس میں ایک خود کش حملہ آور داخل ہوا اور اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور سعودی عرب کی ناجائز اولاد داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
Add new comment