ڈی آئی خان، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 18 سالہ عامر حسین شہید
ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن گزرنے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ تکفیری دہشتگردوں نے حاجی مورا میں فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان عامر حسین کو شہید کر دیا۔ عامر حسین پیشے کے اعتبار سے ٹیلر ماسٹر تھا اور امام بارگاہ کے نزدیک ہی دکان پر کام کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے حاجی مورا میں تکفیری دہشتگردوں نے سید عامر حسین شاہ ولد سید مولانا اقبال حسین شاہ کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ سید عامر حسین شاہ گیارہ محرم کو کام کی غرض سے دکان پر گیا، مگر رات گئے واپس نہیں آیا۔ اگلی صبح کھیتوں میں اس کی لاش پڑی ہوئی ملی۔ جسم کے مختلف حصوں میں متعدد گولیاں ماری گئی تھیں، جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
سید عامر حسین شاہ جسمانی معذوری کا شکار 18 سالہ نوجوان تھا جو کہ امام بارگاہ کے قریب اپنی دکان پر ٹیلر کا کام کرتا تھا۔ متعدد گولیاں لگنے سے عامر حسین موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ ان کی فیملی کے بیشتر افراد زیارات کی غرض سے کربلا میں موجود ہیں۔ پولیس اور آرمی کوارڈینیشن کے باعث محرم کا پہلا عشرہ پرامن رہا، تاہم عشرہ محرم کے فوری بعد شیعہ کلنگ کے سلسلے کا دوبارہ آغاز شہریوں کیلئے انتہائی باعث تشویش ہے۔
Add new comment