کویت کے بزرگ عالم دین کو بری کر دیا گیا
کویت کی عدالت نے ان کو اس وقت بری کر دیا جب ان پر لگائے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے
کویت کی عدالت نے ان کو اس وقت بری کر دیا جب ان پر لگائے الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے۔
کویت کی فوجداری عدالت نے سات ماہ قبل مسجد امام حسین علیہ السلام میں حکومت مخالف تقریر کرنے کے الزام میں حجۃ الاسلام و المسلمین حسین المعتوق کو عدالت میں حاضر کیا اور ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کئے جانے کے بعد انہیں ممنوع الخروج اور ممنوع المنبر قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے اپنی تقریر میں ملک کے قانون کی خالف ورزی کرتے ہوئے ملی اتحاد میں خلل اندازی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
کویت کی فوجداری عدالت نے اس بزرگ عالم دین کے حوالے سے تحقیقات انجام دینے کے بعد ان پر لگائے گئے الزامات کے بے بنیاد ثابت ہونے کے بعد آج بروز بدھ کو انہیں بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا۔
Add new comment