مجلسوں میں ھر وہ کام جو شیعہ و سنی اختلافات بھڑکنے کا باعث ہو انجام دینے سے گریز کیا جائے
مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد آعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ کی شرکت میں منعقد ہوا، محرم کے قریب ہونے کی جانب اشارہ کیا اور ان ایام میں معارف اهل بیت کی تبلیغ ، ماهیت انقلاب اسلامی کی تبیین و ترویج مبلغین کا وظیفہ بتایا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے انقلاب اسلامی ایران کو مسلمانوں اور دنیا کے آزادی خواہ جوانوں کی عزت کا سبب اور عالمی استکبار کی ذلت کا سبب جانا اور کہا: یہ انقلاب جو عاشور اور غدیر کا سنگم ہے نیز ظھور امام زمانہ عج کا زمینہ ساز ہے اس کے سلسلے میں علماء کی ذمہ داریاں سنگین ہیں ۔
انہوں نے تبلیغ کو تمام علماء اور طلاب کا وظیفہ جانا اور کہا: آج وہ ایام نہیں جب ہم مختلف بہانے سے تبلیغ کا وظیفہ انجام دینے سے گریز کریں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے آیه نفر کے ضمن میں طلاب کی ذمہ داریوں سے انہیں آگاہ کیا اور کہا: طلاب علوم دین حاصل کرنے کے بعد تبلیغ انجام دیں ، قم میں بیٹھے نہ رہیں ۔
اس مرجع تقلید نے خطباء، مقررین اور مبلغین سے درخواست کہ اپنی تقریروں اور مجلسوں میں مستند اور مستحکم مطالب سے استفادہ کریں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے مزید کہا: وہ افکار جو آج اسلامی معاشرے کو سب سے زیادہ نقصان پہونچا رہی ہیں وہ بعض کی یہ باتیں ہیں کہ ہمیں پوری دنیا سے مل کر چلنا چاہئے ۔
انہوں نے واضح طور سے کہا: یہ باتیں قران کریم اور دینی تعلیمات سے ھماھنگ نہیں ہے نیز سیرت حضرت رسول اکرم(ص) کے بھی برخلاف ہے ۔
اس مرجع تقلید نے مزید کہا: ھماھنگی ان لوگوں سے جو ھمیشہ نظام اسلامی کو مٹانے کے درپہ ہیں اور ائے دن ںظام اسلامی کے خلاف سازش رچ رہتے ہیں بے معنی ہے ، دنیا سے تعلقات اسلامی اصولوں اور قومی مصالح و منافع کے تحت ہونا چاہیں ۔
حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے اپنے بیان کے دوسرے حصے کو عزاداری سے مخصوص کیا اور کہا: ھر طرح کے وہ کام جو دین و مذھب کی توھین کا سبب ہو جیسے قمہ زنی وغیرہ حرام ہے اور اس سے پرھیز کیا جائے ۔
انہوں نے مزید کہا: مجلسوں میں ھر وہ کام جو شیعہ و سنی اختلافات بھڑکنے کا باعث ہو انجام دینے سے گریز کیا جائے کیوں کہ آج اسلامی اتحاد خصوصا شیعہ و سنی اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔
اس مرجع تقلید نے آخر میں کہا: اصحاب پیغمبر(ص)، دیگر مذاھب کے مقدسات اور بزرگان اهل سنت کی توھین عمل حرام ہے ۔/۹۸۸/ن۹۳۰/ک۵۱۵
Add new comment