مغربی شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

مغربی شام میں دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپ میں سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

مغربی شام میں دسیوں دہشت گرد ہلاک

مغربی شام میں دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپ میں سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق مغربی صوبہ حماہ کی معردس اور بطبیس کالونی میں تکفیری دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہوئے ہیں- ان کارروائیوں میں دہشت گردوں کی کئی اے پی سی اور فوجی ساز و سامان تباہ ہوگئے- شامی فوج کے جنگی طیاروں نے بھی شہرحلب کے شمالی اور جنوبی مضافات میں دہشت گردوں کے اڈوں کو نشانہ بنایا- ان کارروائیوں میں بھی کچھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

دوسری جانب شمالی ادلب کے مضافات میں واقع فوعہ اور کفریا دیہاتوں کا محاصرہ توڑنے کے مقصد سے انجام پانے والی شامی فوج کی کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں- ادلب کے مضافات میں شامی فوج کے فضائی حملوں میں دہشت گرد گروہ جیش الفتح کی بم بنانے کی فیکٹریاں، ہتھیاروں کے گودام اور دس بکتربند گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں- ان کارروائیوں میں جیش الفتح کے بھی کچھ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-

 

Add new comment