داعش نے اوباما اور کیمرون کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا
دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرغنہ نے امریکہ کے صدر و برطانیہ کے وزیر اعظم کے قتل کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے۔
مبتدء ویب سائٹ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ابو جندل السومالي نامی داعش کے ایک سرغنہ نے انگریزی زبان میں لکھے گئے ایک خط میں امریکہ کے صدر باراک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو قتل کرنے والے کے لئے انعام کا اعلان کیا ہے ۔ اس نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ جو بھی ان دونوں افراد کو قتل کرے گا اسے 200 ڈالر انعام دیے جائیں گے۔
برطانیہ کے اخبار ڈیلی ایکسپریس نے بھی اس سلسلے میں لکھا ہے کہ داعش کے اس سرغنہ نے داعش مخالف اتحاد میں اوباما کے نمائندے برٹ میک گورک، اس اتحاد کے ترجمان کرنل سٹیو وارن اور داعش کے بارے میں مسلسل رپورٹیں دینے والے بی بی سی کے ساتھی صحافی کمبرلی ڈوذير کو بھی موت کی دھمکی دی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اس سے پہلے برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو بے وقوف کہہ چکا ہے اور اس نے جاسوسی کے الزام میں پانچ برطانوی شہریوں کا قتل بھی کیا ہے۔
Add new comment