اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں پر کویت کی تنقید

کویت نے صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کو مشرق وسطی کے لئے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے-
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں کویت کے وفد کے سربراہ عبدالعزیز عماش العجمی نے اس ادارے کی ایٹمی ترک اسلحہ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ صیہونی حکومت کہ جو تمام بین الاقوامی معاہدوں کے برخلاف، ایٹمی ہتھیاروں کی حامل ہے، مشرق وسطی کے لئے سنگین خطرہ ہے-
اقوام متحدہ میں کویت کے وفد کے سربراہ نے خاص طور پر مشرق وسطی کے علاقے سے ایٹمی ہتھیاروں کو پوری طرح ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے ایٹمی ہتھیار رکھ کر ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق تمام بین الاقوامی معاہدوں کو پامال کیا ہے-
صیہونی حکومت کہ جو دو سو زیادہ ایٹمی وار ہیڈ رکھ کر علاقے اور دنیا کے لئے ایک خطرہ بنی ہوئی ہے ، اب تک اپنی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کی اجازت بھی نہیں دی ہے-

Add new comment