شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

شام کے علاقے قلمون پر شامی فوج کے حملے میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام کے علاقے قلمون پر شامی فوج کے حملے میں دسیوں داعشی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لبنان کے المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے منگل کی صبح قلمون کے علاقے میں البریج کے قریب داعش دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں کم از کم پچیس دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
شامی فوج نے اسی طرح مشرقی صوبے دیر الزور میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔
داعش کے دہشت گرد دیر الزور کے مشرقی نواحی علاقوں الجفرہ اور المریعیہ پر حملہ کرنا چاہتے تھے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے ان کی تمام گاڑیوں کو تباہ کر دیا جو دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی تھیں۔
دوسری جانب داعشی دہشت گردوں نے حلب شہر میں کئی رہائشی عمارتوں پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا جس میں چار عام شہری جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔
 

Add new comment