عراق، موصل سٹی میں داعش کی سپلائی لائن کٹ گئی

عراقی سیکورٹی فورسز نے شام کی سرحد پر اس راستے کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس سے داعش کو امداد پہنچتی تھی۔
ارنا کے مطابق عراق کی مشترکہ کمان نے بتایا ہے کہ رضاکارفورس نے شمالی عراق میں قبائلی فورس کے ساتھ مل کر داعش کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں بہت سے علاقوں کو داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا گیا۔ اس کارروائی کے دوران شام کی سرحد کے قریب عراق کے سنجار علاقے کے مضافاتی علاقے اور گاؤں آزاد کرا لئے گئے اور وہاں عراقی پرچم لہرا دیا گیا۔
اسی طرح عراقی فوجیوں اور سیکورٹی فورس نے جمعے کی رات صوبہ الانبار کے مرکزالرمادی شہر سے 80 کلومیٹر مغرب میں واقع ہيت کے كبيسہ سیکٹر کو آزاد کرایا تھا۔ اس کارروائی کے دوران داعش کے 40 دہشت گرد مارے گئے۔
واضح رہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے دو دن پہلے موصل کی آزادی کی مہم شروع کی ہے جس کے دوران اب تک کئی گاؤں آزاد کرائے گئے ہیں اور وہاں سے دہشت گردوں کا صفایا ہو چکا ہے۔ موصل سٹی کی آزادی کے لئے جوآپریشن شروع کیا ہے اس کا نام الفتح ہے۔

Add new comment