یمن، بازار پر سعودی بمباری کی مذمت جاری
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے یمن میں سعودی عرب کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے منگل کو یمن کے شمال مغرب میں واقع صوبہ ججہ کے مضافات میں واقع خمیس بازار پر حملہ کیا تھا جس میں 107 افراد جاں بحق اور 90 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
بان کی مون نے سعودی عرب کے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس سلسلے میں فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری طرف ڈاكٹرز وداوٹ باڈرز تنظیم نے بھی سعودی عرب کے اس فضائی حملے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اس تنظیم کی ٹیم کے ڈاکٹروں نے صوبہ حجہ کے عبث اسپتال میں اس حملے میں زخمی ہونے والے 40 سے زیادہ افراد کا علاج کیا۔ اس سے پہلے یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ اور ایران کی وزارت خارجہ نے الگ الگ بیان جاری کرکے صوبہ حجہ کے خمیس بازار پر سعودی جنگی طیاروں کے حملوں کی مذمت کی تھی۔
Add new comment