افغانستان: طالبان اور داعش کے دسیوں عناصر ہلاک

افغانستان میں طالبان اور داعش کے دسیوں عناصر ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی فوج نے ہلمند اور ننگرہار صوبوں میں طالبان کے ٹھکانوں پر حملے کر کے ساٹھ طالبان کو ہلاک کردیا - افغانستان کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پچاس سے زائد طالبان ہلمند میں مارےگئے ہیں جبکہ بقیہ کو ننگرہار میں ہلاک گیاہے - ان کارروائیوں کے دوران آٹھ افغان فوجی بھی مارے گئے ہیں - دوسری جانب صوبہ ننگرہار کے شہر اچین کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہ حاجی غالب کا کہنا ہے کہ افغانستان کی عوامی رضاکارفورس کے ساتھ لڑائی میں تکفیری دہشت گردہ گروہ داعش کے سات عناصر ہلاک ہوگئے ہیں - انہوں نے کہا کہ ان لڑائیوں میں عوامی رضاکارفورس کے بھی تین نوجوان مارے گئے ہیں -

Add new comment