ملتان، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ طالبان دہشت گرد ہلاک
کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا ہے، جس میں کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشتگرد موقع پر ہلاک، جبکہ تین دہشتگرد فرار ہوگئے ہیں۔ انٹیلی جنس اطلاعات پر سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بہاولپور بائی پاس کے قریب جنگل میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ اور فرار کی کوشش کے بعد سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں، جبکہ تین اہلکار اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے اور ان کے قبضے سے دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
Add new comment