آلِ سعود دہشتگرد، اوباما کا اعتراف
امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا ہے کہ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے۔امریکی صدر باراک اوباما نے سعودی عرب کو دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی قراردیتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوغان کو بھی ایک شکست خوردہ ڈکٹیٹر قرار دیا ہے۔ امریکی جریدے اٹلانٹک سے گفتگو کرتے ہوئے باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر کے بارے میں ان کی رائے غلط کی تھی- انہوں نے کہا کہ وہ یہ سمجھتے تھے کہ رجب طیب اردوغان ایک اعتدال پسند صدر ہیں اور وہ اپنی پالیسیوں کے ذریعے مشرق اور مغرب کے درمیان پائے جانےوالے فاصلے کو ختم کر سکتے ہیں۔
باراک اوباما نے کہا کہ لیکن میں اب اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ وہ ایک ہارے ہوئے لیڈر اور ڈکٹیٹر ہیں جو شام میںعدم استحکام کے لئے اپنی فوج کا استعمال کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے اپنے اس انٹرویو میں واشنگٹن کے یورپی اتحادیوں کو بھی دھوکے باز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی دھوکے باز مجھے بولنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ باراک اوباما نے کہا کہ میں نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون پر واضح کر دیا ہے کہ اگر ان کی حکومت اپنے ملک کی ناخالص قومی پیدوار کا دو فیصد اپنے دفاعی اخراجات کے لئے مختص نہیں کر سکتی تو پھر وہ امریکا کے ساتھ خصوصی تعلقات رکھنے کی توقع چھوڑ دیں۔ انہوں نے سعودی عرب کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب انتہا پسندی اور دہشت گردی کا سب سے بڑا حامی ہے
Add new comment