اگر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے جائیں تو بھی میں مظلوموں کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گا،کویتی رکن پارلیمنٹ

کویت میں سعودی سفارتخانے نے اس ملک کے ایک پارلیمنٹ ممبر کے خلاف عدالتی کاروائی کئے جانے کی اپیل دائر کی ہے کہ انہوں نے ریاض کی جانب سے تکفیری نظریئےکی حمایت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔عبد الحمید دشتی نے شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو میںآلِ سعود کی حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ تکفیری فکر اور کردار کو اس کے اصلی مرکز میں ٹارگٹ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب دہشتگردوں کے حامی ممالک بشمول سعودی عرب اور ترکی کے خلاف اقدامات انجام دئے جائیں گے۔عبدالحمید دشتی کے ان بیانات کے بعد کویت کی پارلیمنٹ کے ایک تکفیری رکن حمد الہرشانی کی جانب سے نے عبدالحمید دشتی کو زد و کوب بھی کیا گیا تھا
کویت کے روزنامہ القبس نے سعودی عرب کی جانب سے عبد الحمید دشتی کے خلاف قانونی کاروائی کئے جانے کے مطالبہ کی خبر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے سعودی سفارتخانہ کی جانب سے دشتی کے خلاف مسلسل سعودی عرب کی توہین کے جرم میں عدالتی کاروائی کئے جانے پر مبنی اپیل مانگ لی ہے۔کویت کی وزارتِ خارجہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق کویت کی حکومت اس ملک کے کسی باشندے کو چاہے وہ کسی بھی مقام پر فائز ہو اپنے ہمسایہ اور دوست ملک کی توہین کی اجازت نہیں دے گی اسی وجہ سے اس اپیل کو عدالت اور پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا تاکہ اس پارلیمنٹ ممبر کے بارے میں ضروری اقدام کیا جائے۔کویت کے اس سرکاری ذرائع نے کویت کے باشندوں اور اس ملک میں مقیم دوسرے افراد کو بھی خبردار کیا ہے کہ جو بھی شخص اپنی گفتار یا رفتار کے ذریعے کویت اور اس کے دوست ممالک کے روابط کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف فورا قانونی کاروائی کی جائے گی، خاص طور پر سوشل میڈیا پر شائع کئے جانے والے مطالب پر حکومت سخت نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر کوئی بھی شخص کسی بھی ذریعے سے کسی ہمسایہ ملک کی توہین کرے گا اسے باآسانی اپنی گرفت میں لیا جائے گا۔
کویت کی پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جو بھی شخص اپنے بیان، عمل یا اپنی سیاستوں کے ذریعے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک باالخصوص سعودی عرب کو دھمکائے گا ہم اس کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے۔بیان میں مذید کہا گیا ہے کہ ہم کویت کی پارلیمنٹ میں شیعوں کے نمائندے عبد الحمید دشتی کے بیانات کے سخت مخالف ہیں ،سعودی عرب ہمارا بڑا بھائی ہے اور ہم آلِ سعود اور سعودی حکومت کی عزت و ناموس کو ہرگز ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے۔مذکورہ بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آلِ سعود کے توہین کئے جانے کویت کے شیعہ رکن پارلیمنٹ عبدالحمید دشتی کے خلاف فوری طور پر سخر کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ آلِ سعود اور کویت کے دیگر برادر دوست ممالک کے خلاف بیان دینے کی کسی میں جرآت پیدا نا ہو۔
کویت کے شیعہ رکن پارلیمنٹ عبد الحمید دشتی نے سعودی عرب مخالف بیان پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہانھوں نے اس ملک (سعودی عرب) کے خلاف اگر کوئی بات کہی ہے تو وہ ان کی ذاتی نظر ہے اور اس کا کویت کی پارلیمنٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عبالحمید دشتی نے مذید کہا کہ میں عالم اسلام اور عالمِ انسانیت کی حمایت سے دستبردار نھیں ہونگا چاہے میرے جسم کو ٹکڑوں میں تبدیل کردیا جائے میں مظلوموں کی حمایت جاری رکھوں گا۔عبدالحمید دشتی شام میں بشار الاسد حکومت کے حامی اور آل سعود اور ترکی کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں اور امریکہ،برطانیہ،فرانس کی شام مخالف پالیسیوں کے بھرپور مخالف ہیں،اطلاعات کے مطابق دشتی نے حال میں شام کے جنگ ذدہ علاقوں کا دورہ بھی کیا ہے اس کے علاوہ انھوں نے شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات بھی کی ہے

Add new comment