شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21 ویں برسی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز 5 مارچ سے ہوگا
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ سکاؤٹنگ کے بانی شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 21ویں برسی کی 2 روزہ تقریبات کا آغاز 5 مارچ سے ہو گا۔ تنظیم کے میڈیا کوآرڈینٹر کے مطابق برسی کی 2 روزہ تقریبات کی سیکورٹی کے فرائض امامیہ اسکاؤٹس انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مرقد علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں 6 مارچ کو امامیہ اسکاؤٹس سلامی پیش کریں گے۔
س موقع پر مرکزی صدر علی مہدی اور امامیہ چیف اسکاؤٹ خصوصی خطاب کریں گے جبکہ امامیہ اسکاؤٹس کا خصوصی دستہ مرقد حاضری و فاتحہ خوانی کرے گا۔ مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر کے مطابق اسکاؤٹ سلامی و سکیورٹی کے انتظامات کیلئے امامیہ اسکاؤٹس کے دستے یکم مارچ سے مرقد شہید پر پہنچیں گے اور امامیہ اسکاؤٹ کی سربراہی میں اسکاؤٹ سلامی و پریڈ کی ریہرسل کریں گے۔
Add new comment