پاک فضائیہ کی کاروائی،تکفیری دہشتگرد ذاکر قمبر خیل14 تکفیری دہشتگردوں سمیت واصلِ جہنم
پاک فضائیہ کے طیاروں نے کوہاٹ کے علاقوں راجگال اور کاکاخیل میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہوں تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کرکے کئی تکفیری دہشتگردوں کو واصلِ جہنم کردیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کامیاب کاروائی کے نتیجے میں کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر اسلام کا اہم تکفیری کمانڈر ذاکر قمبر خیل اپنے 14 تکفیری دہشتگردوں سمیت واصلِ جہنم ہوگیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا تکفیری دہشتگرد کمانڈر ذاکر قمبر خیل لشکر اسلام کے امیر منگل باغ کا نائب تھا جبکہ یہ خیبر ایجنسی اور پشاور میں حملوں میں ملوث تھا
Add new comment