ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی گرفتار

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے یمن بھیجے جانے کے معاملے پر ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے گلگت میں احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کی قیادت شیخ نیئر عباس نے کی تھی، جبکہ اس ریلی میں دیگر رہنما عارف قنبری، غلام عباس، مطہر عباس بھی شریک تھے۔ سعودیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالنے کی پاداش میں عارف قنبری ، غلام عباس،مطہر عباس کو پہلے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا، تاہم شیخ نیئر عباس  کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی، تاہم آج  شیخ نیئر عباس مصطفوی نے از خود اپنی گرفتاری پیش کردی ہے، یاد رہے کہ پہلے گرفتار ہونیوالے عارف قنبری، غلام عباس، مطہر عباس ابھی رہا ہوچکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی عرب ہو یا امریکہ یا پھر خود حکومت پاکستان   اگر آئین یا پھر انسانیت سوز وقدم اٹھائیں تو آئین پاکستان  عوام کو اس اقدام کیخلاف آواز بلند کرنے کی بھرپور آزادی دیتا ہے۔

Add new comment