شامی فوج اہم آپریشن شروع کرنے والی ہے

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمال مغربی شہر حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کرنے والی ہے۔

شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمال مغربی شہر حلب کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن شروع کرنے والی ہے۔
بعض ذرائع نے خبر دی ہے کہ شامی فوج حلب کے مشرقی مضافات میں دہشت گرد گروہوں کے لئے رسد رسانی کے راستے کو کاٹنا چاہتی ہے۔
شام کے اقتصادی دارالحکومت یعنی حلب شہر پر دو ہزار بارہ میں دہشت گرد گروہوں نے قبضہ کرلیا تھا جس کے بعد فوج کی کارروائیوں کے نتیجے میں یہ شہر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا۔ مغربی حصے پر فوج کا کنٹرول ہے جبکہ مشرقی حصے پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے۔
اس درمیان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج نے جمعے کو ایک کارروائی کے دوران حلب کے مشرق میں السریب نامی گاؤں اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا۔
شامی فوج نے حلب اور رقہ شاہراہ کو بھی جہاں داعش نے بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں پوری طرح صاف کر دیا ہے۔ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے ہوائی اور زمینی حملوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر پیش قدمی کرتے ہوئے حلب، حمص اور لاذقیہ کے بہت سے علاقوں پر اپنا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا۔

Add new comment