عراقی فضائیہ کی داعشی دہشتگردوں کے آئل ٹینکروں پر بمباری
عراقی فضائیہ نے صوبہ کرکوک میں داعش دہشت گردوں کی جانب سے ترکی اسمگل کئے جانے والے آئل ٹینکرز کےقافلوں پر تازہ حملوں میں 350 سے ذائد آئل ٹینکرز تباہ کردئے۔ذرائع کے مطابق عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے شام کی طرح عراق سےبھی روزانہ کی بنیادوںپر بہت بڑی مقدار میں آئل ترکی منتقل کیا جاتا ہے،اس طویل سپلائی کے لئے مقامی آئل ٹینکر کمپنیز کے ٹرکوںکو استعمال کیا جاتا ہے،آئل ٹینکرز کے خلاف سب سے پہلی کاروائی روسی فضائیہ کی جانب سے کی گئی تھی کہ جس میں روسی فضائیہ نےایک ہزار سے ذائد آئل ٹینکرز کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا تھا،اور یہی وہ موقع تھا کہ جب یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ دہشتگرد گروہ داعش کی جانب سے عراق اور شام سے روزانہ کی بنیادوں بہت بڑی مقدار میں تیل ترکی اسمگل کیا جاتا ہے ۔
عراقی ذرائع کا کہناہے کہ داعش کے آئل ٹینکرز پر ہونے والے تازہ حملوں میں 350 سے ذائد آئل ٹینکرز تباہ ہوئے اس کے ساتھ ساتھ 10 سے ذائد تکفیری دہشتگرد بھی واصلِ جہنم ہوئے۔عراقی فضائیہ کے مطابق آئل ٹینکرز کو اس وقت نشانہ بنایا گیا کہ جس وقت تکفیری دہشتگرد وں کے آئل ٹینکرز کا ایک طویل قافلہ سرحدی علاقے کی طرف جارہا تھا۔عالمی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش اور دیگر تکفیری دہشت گرد گروہ عراق کا تیل چوری کر کےترکی کو اسمگل کرتے ہیں کہ جہا سے ان کو بے پناہ دولت دی جاتی ہے،یاد رہے کہ ترکی کی جانب سے تکفیری و صیہونی دہشت گرد گروہ داعش کو پرکشش قیمت دیئے جانے کی وجہ سے تکفیری دہشتگردوں میں ترکی کو آئل اسمگل کا رجحان تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے،خود داعش نے نے جون دوہزارچودہ سے عراق کے مختلف علاقوں کی بعض آئل فیلڈز پر قبضہ کر کے آئل کی اسمگلنگ میں اپنی اجارہ داری قائم کررکھی ہے
Add new comment