ترکی کی جنیوا امن مذاکرات کے بائیکاٹ کی دھمکی

انقرہ: انقرہ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر شامی کرد گروپ ڈیموکریٹک یونین پارٹی پی وائے ڈی کو جنیوا میں شام کے موضوع پر منعقدہ امن مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی، تو ترکی ان کا بائیکاٹ کر دے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان ڈے میستورانے وضاحت کی ہے کہ جنیوا میں منعقدہ امن مذاکرات میں صرف شامی فریقین کو مدعو کیا گیا ہے۔ ڈے میستورا کی ایک ترجمان نے کہا کہ ان مذاکرات میں شامیوں کے علاوہ فی الحال کسی کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ ان مذاکرات کا آغاز جمعے کے دن ہو رہا ہے۔

Add new comment