اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرامؓ کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے، صاحبزادہ سلطان احمد علی
جھنگ میں اصلاحی جماعت اور عالمی تنظیم العارفین کے زیراہتمام حق باہوؒ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لیے نجات کا واحد راستہ سیرت النبیﷺ پر عمل ہے، جبکہ اہل بیت علہیم السلام اور صحابہ کرامؓ کی تعظیم ہر مسلمان پر لازم ہے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد علی نے کہا کہ انگریز نے برصغیر کے مسلمانوں میں نفرت پھیلانے کے لیے سازش کی تاکہ مسلمان آپس میں ٹکرا کر تباہ و برباد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم سنت نبویﷺ پر عمل کریں۔ کانفرنس کے آخر میں ملکی سلامتی اور خوش حالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ کانفرنس میں سابق ارکان صوبائی اسمبلی افتخار بلوچ، سلطان سکندر بھروانہ اور معززین علاقہ کے علاوہ سینکڑوں عقیدت مند بھی موجود تھے
Add new comment