اقتصادی راہداری اور سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا خوش آئند ہے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور سی پیک ملک کی ترقی کی ضامن منصوبے ہیں متنازعہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ اور سی پیک کی تکمیل نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اس سے جہاں عام آدمی کا معیار زندگی بلند ہو گا وہیں خطے اور خصوصا جنوبی ایشاء میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس جانب توجہ دلا تے رہے ہیں کہ پاکستان کو اپنے غیر معمولی محل وقوع کی وجہ سے فائدہ اُٹھانا چاہیے اور ایسی پالیساں مرتب کرنی چاہیں جس سے ملکی ترقی کی نئی راہیں کھلیں۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری اور سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا خوش آئند ہے لہذا مغربی اور مشرقی روٹ کے حوالے سے حکومت کو خد شات دور کرتے ہوئے اتفاق رائے کو مضبوط کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھانے چاہییں۔

Add new comment