سعودی قیادت میں بننے والے 34 رکنی اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد انڈونیشیا میں بم دھماکے
سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد انڈونیشیا کا دار الحکومت جکارتہ بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔
سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی اتحاد میں شمولیت سے انکار کے بعد انڈونیشیا کا دار الحکومت جکارتہ بم دھماکوں سے لرز اٹھا۔ الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے دار الحکومت جکارتہ میں ہوئے بم دھماکوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق جکارتہ میں اقوام متحدہ کی عمارت کے قریب ہوئے ان دھماکوں میں سات افراد ہلاک جبکہ دسیوں زخمی ہوئے ہیں۔ انڈونیشیا کی سرکاری نیوز ایجنسی آنتارا نے اعلان کیا ہے کہ جکارتہ میں یکے بعد دیگرے ہوئے چھے بم دھماکوں میں کم سے کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں اور پولیس کی فائرنگ کے بعد سات لاشے زمین پر پڑے ہوئے نظر آئے۔
Add new comment