باب المندب سے سعودی فوج کی پسپائی
المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی ذرائع نے آبنائے باب المندب پر سعودی فوجیوں اور ان کے ایجنٹوں کے قبضے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی فوجیوں اور ان کے زرخرید ایجنٹوں کو اس علاقے سے پسپائی پر مجبور کردیا۔ ایک اور اطلاع یہ ہے کہ یمنی فوج نے صوبہ تعز کے راستے باب المندب کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے سعودی فوج کی چالیس بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کردیا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان کے علاقے السویدہ اور مثعن پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے، دوسری جانب سعودی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ مآرب کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں متعدد یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔
صوبہ صعدہ کے علاقے مران پر سعودی طیاروں کی بمباری میں ایک یمنی شہری کے شہید اور پانچ کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
Add new comment