ایران کے دو صوبوں میں خطرناک دھشتگردانہ منصوبہ ناکام
ایران کی وزارت انٹیلیجنس کے اندرونی سلامتی کے سیکریٹری نے کہا کہ ایران میں ’’امام زمانہ(عج) گمنام رضاکاروں‘‘ نے اس ملک کے دو صوبوں سیستان و بلوچستان اور مغربی آذربائیجان میں دھشتگردوں کے منصوبوں کا ناکام بناتے ہوئے دھشتگردوں کے دو گروہوں کو تباہ کر دیا۔
انھوں نے کہا کہ صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشتگرد گروہ کو سرحدی علاقوں میں آباد لوگوں کے تعاون سے ایسی حالت میں تباہ کیا گیا ہے کہ یہ گروہ، راسک اور ایرانشہر کے راستے میں ڈیڑھ سو کلو گرام وزنی بم کا دھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا تاکہ اس علاقے میں بدامنی پھیلائی جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ سیستان و بلوچستان اور مغربی آذربائیجان میں تباہ کئے جانے والے دہشت گرد گروہوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کے وزیر انٹیلیجنس سید محمود علوی نے چند دنوں قبل ایران کے مختلف صوبوں منجملہ گلستان، مازندران، تہران اور سیستان و بلوچستان سے کئی دہشت گردوں کو گرفتار کئے جانے کا بھی اعلان کیا تھا۔
Add new comment