شام میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی پوتی کی قبر کی بےحرمتی کی خبر

شام میں حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی پوتی کی قبر کی بےحرمتی کی خبر
سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ امام(ع) کی پوتی(س) کی قبر مبارک کو مسمار کیا گیا ہے,مگر حقیقت یہ ہے کہ کافی تحقیق کے باوجود ہمیں پریس ٹی وی,اہلبیت نیوز ایجنسی,ایرانی و عراقی و شامی میڈیا سے اس خبر کی تصدیق تاحال نہیں مل سکی. شام کے شہر الیپو میں صوفی شیخ محمد النبہان اور انکی زوجہ مریم بنت قاسم کا مزار مسمار کیا گیا ہے. جس کی خبر ایک شامی ویب سائٹ نے شیئر کی جسکا لنک یہ ہے.
https://syrianewsupdate.wordpress.com/…/al-nusra-along-wit…/
بعض برادران جو طویل عرصہ شام میں مقیم رہے وہ بھی کسی امام زادی(س) کی اس علاقے میں روضے کی موجودگی سے بے خبر ہیں.
خبر میں مکمل نام حضرت مریم بنت عمران ابن موسیٰ کاظم علیہ السلام بتایا جا رہا ہے, جبکہ روایات کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ امام (ع) کے 19 فرزندوں میں سے کسی کا نام عمران نہیں تھا.
کسی بھی باوثوق ذریعے سے تصدیق ہونے تک براہِ کرم اِس خبر کو مزید شیئر ہونے سے روکا جائے

Add new comment