شام میں مختلف ممالک کے داعش کے پانچ سو بچے انڈر ٹریننگ
ملائیشیا کی خفیہ ایجنسی نے بدھ کے دن بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پانچ سو سے زیادہ بچے شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے کیپموں میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ان بچوں کو تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے کیمپوں میں نظریاتی تربیت کے علاوہ ہتھیاروں کے استعمال اور انفرادی لڑائی کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش اس سے قبل دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے جانوروں کو بھی استعمال کر چکا ہے۔
Add new comment